Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرافقین ٹیکس مملکت کا اندرونی معاملہ ہے، ہند

نئی دہلی۔۔۔حکومت ہند نے واضح کیا کہ تارکین وطن پر سعودی حکومت کی جانب سے لگایا جانیوالا مرافقین ٹیکس مملکت کا داخلی معاملہ ہے۔البتہ حکومت ہند نے اس مسئلے پر سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کی ہے کیونکہ مملکت میں سب سے زیادہ غیر ملکی ہندوستانی ہی ہیں۔وزیر مملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر نے کہا کہ یہ ہندوستان کا مسئلہ نہیں ،البتہ اس پر غور خوض اسلئے ضروری ہے کیونکہ ٹیکس میں سالانہ اضافہ مملکت میں مقیم ہندوستانی خاندانوں پر منفی اثرڈالے گا۔ 11جولائی کو ہندوستان کے دورے پر آنیوالے سعودی وفد سے اس مسئلے پر باقاعدہ بات چیت کی گئی۔ ایم جے اکبر نے واضح کیا کہ ہندوستانی سفارتی عملے سے ملنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق نئے ٹیکس کی بناپر مملکت سے ہندوستان آنیوالوں کی تعداد زیادہ نہیں ہوگی۔ ہندوستانی عہدیدار نے توجہ دلائی کہ 2016کے دوران سعودی عرب میں مقیم ہندوستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ مارچ 2017میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستانی تارکین کی تعداد 33لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

شیئر: