Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین ابہا ائیر پورٹ سے روانہ ہو سکتے ہیں ، ڈائریکٹرجوازات

  عسیر.... محکمہ پاسپورٹ کے ریجنل ڈائریکٹربریگیڈئیر سعد بن ابراہیم نے کہا ہے کہ وہ تارکین جو عمرہ ، وزٹ یا حج ویزے پر آکر غیرقانونی طور پر مقیم ہو گئے ہیں وہ مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سفر کر سکتے ہیں۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر جوازات نے کہا ہے کہ مملکت میں مقیم غیر قانونی تارکین جو عمرہ ، وزٹ یا حج ویزے پر آکر غیرقانونی طور پر مقیم ہیں وہ 90 روزہ مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ملک کا ٹکٹ خریدیں اور سیٹ کنفرم کروانے کے بعد ابھا بین الاقوامی ائیرپور ٹ سے سفر کر سکتے ہیں ۔ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ مہلت سے ان غیر قانونی تارکین کو فائدہ ہو گا جوغیر قانونی طور پر مقیم ہیں وہ اپنے وطن جاکر قانونی ویزے پرمملکت آسکتے ہیں ۔ 

شیئر: