Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپریشن خیبر فور،پاک فوج کا اہم پہاڑی پر کنٹرول

  راولپنڈی... آپریشن خیبر 4 میں پاک فوج کی پیش رفت جاری ہے۔ 12 ہزارفٹ اونچی چوٹی کا کنٹرول سنبھال کر چیک پوسٹ قائم کرلی۔ آ پریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور کئی افغانستان فرار ہوگئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے خیبر ایجنسی کے مشکل ترین علاقے میں سب سے اونچی پہاڑی چوٹی برخ محمد کنڈاو کو دہشت گردوں سے خالی کرا لیا آپریشن میں ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔ پاک افغان سرحد کے قریب برخ محمد کنڈاوکی پہاڑی چوٹی 12 ہزار بلند ہے، گھنے جنگلات سے گھری اس چوٹی کی مدد سے چاروں جانب نظر رکھی جا سکتی ہے۔پاک فوج کے مطابق کنٹرول میں لی گئی چوٹی کو دہشت گردنگرانی اور اسلحہ جمع کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔

 

شیئر: