Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف آج رات تک مستعفی ہوجائیں،خورشید شاہ

سکھر...پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ہفتے کی رات تک مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیں۔ سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کہ حکومت نئے وزیراعظم کے ساتھ مدت پوری کرے۔ہمارے مشورے سے حکومت بچ جائے تو خوشی کی بات ہوگی۔ اسمبلیوں کے تحلیل ہونے کا مطالبہ نہیں کرتے۔خورشید شاہ نے کہا کہ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی نے انہیں اس مقام تک پہنچایا۔ پانامہ کیس کھلی کتاب کی طرح نظر آرہا ہے۔ کوئی چیز چھپی نہیں سب سامنے آگیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو احساس ہونا چاہیے کہ روز روز لڑائیاں نہیں ہوسکتیں۔ وزیراعظم کے خلاف دو جج پہلے ہی فیصلہ دے چکے ہیں۔ ، کیس کلیئر تھا لیکن ججوںنے ایسے ریمارکس د ئیے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ن لیگ کو پتہ ہے وہ پانامہ کیس میں فیل ہوئے ہیں۔ ملک کا وزیراعظم اقامے پر مزدوری کر رہا ہے۔انہوں نے کہ الزام لگایا کہ ظفرحجازی نے حکومت کے کہنے پر ٹمپرنگ کی۔ حکومت اب ظفر حجازی کوبچا رہی ہے۔

 

شیئر: