Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8 سال کی عمر والے 20 فیصد بچے اسمارٹ فون کے مالک ہیں

لندن- - --- بچوں کی عادات و اطوار اور ان کے طور طریقوں کے حوالے سے کئے گئے سروے سے پتہ چلا ہے کہ 8 سے 15 سال تک کے بچوں میں سے 67 فیصد بچے ایسے ہوتے ہیں جن کے پاس اسمارٹ فون ہوتا ہے ۔ سروے کے دورا ن 82 فیصد والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کے اسمارٹ فون کے اخراجات انہیں برداشت کرنا پڑتے ہیں ۔ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ بچے اپنی جیب خرچ کو سم وغیرہ کی خریداری پر استعمال کریں ۔ اتنے کم عمر بچوں میں اسمارٹ فون کا شوق کسی طرح بھی مناسب نہیں۔ تاہم اسے روکنے کیلئے ماں ، والد کے مقابلے میں زیادہ مؤثر کردار ادا کرسکتی ہیں۔ سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ ان بچوں میں سے 40 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ اسمارٹ فون میں اپنی مرضی کی چیزیں ڈاؤن لوڈ کرسکتے۔

شیئر: