مکہ ونٹر فیسٹیول کے ثقافتی اور تفریحی پروگراموں میں شہریوں کی دلچسپی
مکہ ونٹر فیسٹیول کے ثقافتی اور تفریحی پروگراموں میں شہریوں کی دلچسپی
بدھ 11 فروری 2026 11:38
مکہ ونٹر فیسٹیول، حالیہ موسم کی مختلف تقاریب کو استعمال کر کے زندگی کی کوالٹی بڑھا رہا ہے، شہری منظر میں توانا روح پھونک رہا ہے اور مربوط ثقافت، تفریحی اور سماجی پروگراموں کے ذریعے مقامی معیشت کو سہارا دے رہا ہے۔
چار ماہ تک جاری رہنے والا یہ فیسٹیول، جو گزشتہ برس دسمبر کے مہینے کے درمیان میں شروع ہوا تھا، اس سال اپریل تک چلے گا۔ اس فیسٹیول میں جو بات واضح ہو کر سامنے آ رہی ہے وہ پائیدار ایونٹس کے لیے وہ تبدیلی ہے جس سے دیرپا سماجی اور معاشی فوائد حاصل ہوں گے جو محض مختصر عرصے کے موسموں پر منحصر نہیں ہیں۔
اس فیسٹیول میں خاص طور پر مکہ کے رہائشیوں، شہر کو دیکھنے کے لیے آنے والوں اور عمرہ زائرین کے لیے 25 سے زیادہ طرح طرح کے پروگرام مرتب کیے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ مکہ فیسٹیول میں آنے والوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے بھی بڑھ جائے گی جو اس بات کا اظہار ہے کہ یہاں اعلٰی معیار کی اور فیملیوں اور کمیونٹی کے لیے خاص طور پر ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی سرگرمیوں کی مانگ روز بروز بڑھ رہی ہے۔
فیسٹیول کا اہم ترین اور مرکزی خیال، ثقافت کے گرد گھومتا ہے جہاں مختلف سائٹس، نمائشیں اور علم کی دولت سے مال مال امتیازی نشان، مکہ کی تاریخی اور تہذیبی گہرائی کو اجاگر کرتے ہیں۔
مکہ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ شہر، یہاں کی ثقافتی شناخت کو انٹرایکٹیو اور معلومات سے بھرے ہوئے مواد کے ذریعے آنے والوں کو آپس میں جوڑ دیتا ہے۔ اس مواد کی خاص بات یہاں کی تاریخ اور انسانی اقدار کے بارے میں وہ آگاہی ہے جسے جدید انداز میں ایسے پیش کیا گیا ہے کہ ہر عمر کے افراد اس سے مستفید ہوتے ہیں۔
مختلف ممالک سے آنے والے زائرین بھی فیسٹیول میں شرکت کرتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
توقع ہے کہ مکہ ونٹر فیسٹیول، تجارتی سرگرمیوں، بازاروں میں لوگوں کے آنے جانے اور خریدو فروخت اور ریستورانوں اور رہائشی سہولیات کے ذریعے مقامی معیشت کے فروغ میں تعاون کا باعث بنے گا۔
مکہ فیسٹیول، گھریلو صنعتوں اور کاروباری افراد کو سیلز کے پلیٹ فارمز اور براہِ راست مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کرتا ہے جس سے مختلف کاروباری ایونٹس کو تقویت ملتی ہے اور وہ قومی پیداوار میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔