Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپریشن خیبر فور ،مزید 2علاقے کلیئر

  راولپنڈی ... سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں دہشتگردوں کے2 مضبوط گڑھ کلیئرالئے ۔سپنکئی چوٹی اور ستار کلے کومحفوظ بنالیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے2بڑے دروں پر بھی پاکستانی حدود میں کنٹرول حاصل کرلیاگیا ۔آپریشنل کمانڈر آئی جی ایف سی خیبر پختو خوا نارتھ میجر جنرل شاہین نے کہاکہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو آرٹلری اور آرمی ایوی ایشن کی جانب سے نشانہ بنایا جارہاہے ۔آپریشن پر منصوبے کے مطابق پیشرفت جاری ہے۔ دہشتگرد بھاگ رہے ہیں ۔

 

شیئر: