Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین کیلئے آج سے اندراج شروع

مکہ مکرمہ۔۔۔۔وزارت حج و عمرہ نے پیر کو صبح 8بجے داخلی عازمین کیلئے آن لائن اندراج کا سلسلہ شروع کردیا۔ امسال فریضہ حج کے خواہشمند سعودی شہریوںاور مقیم غیر ملکیوں وزارت حج کی ویب سائٹ پر جاکر اندراج کا آغاز کردیا۔ وزارت نے داخلی عازمین کیلئے 3پیکیج مہیا کئے ہیں ۔ جنرل پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کا تعلق منیٰ کی رہائشی عمارتوں سے ہے۔دوسرا کم لاگت والا حج پیکیج ہے جبکہ تیسرے کا تعلق آسان حج پروگرام سے ہے۔اندراج کرانے والوں کو’’سداد‘‘کے ذریعے فیس ادا کرنے کی سہولت میسر ہے۔ ساری کارروائی مکمل کرنے کے بعد داخلی معلم حج اجازت نامہ اور معاہدے کا پرنٹ جاری کریگا۔

شیئر: