Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: سفارتخانہ پاکستان میں تقریب پرچم کشائی

ریاض(ذکاء اللہ محسن)سفارتخانہ پاکستان ریاض میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے مردو خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر سفارت خانے کے عملے سمیت افواج کے بری، بحری اور فضائیہ کے افسران اور جوان بھی موجود تھے۔ فوجی بینڈ نے پاکستانی ملی نغموں کی دھن پیش کرکے ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے پرچم کشائی کی ۔اس کے بعد سفارت خانہ کے ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خان ہشام بن صدیق کا کہنا تھا کہ پاکستان بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہم اقتصادی، معاشی اور دفاعی اعتبار سے مضبوط ہو رہے ہیں۔ ہمیں باہمی بھائی چارے اور یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں بھی کھڑے ہونا ہے۔ تقریب سے ہیڈ اف چانسری سردار خٹک، شاہد اسلم ،سیف اللہ اور دیگر نے خطاب کیا۔
 

شیئر: