Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پیش کی جانے والی پہلی فلم

سعودی اداکاراور وزارت اطلاعات کے مشیر عبدالالہ السنانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ہالی وڈ کی فلمBorn A king کا ایک کلپ پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر فلم کی پہلی نمائش سعودی عرب کے سینما گھروں میں ہوگی۔مبصرین کا خیال ہے کہ مملکت میں سینما ہاؤس قائم ہونے کے بعد سعودی عرب میں پیش کی جانے والی یہ پہلی فلم ہوسکتی ہے۔ مذکورہ فلم شاہ فیصل کی زندگی اور بالخصوص ان کے 1919 میں برطانیہ کے دورے کے گرد گھومتی ہے۔فلم پر کام کا آغاز جولائی میں برطانیہ میں ہوا تھا جب کہ آخری مراحل ریاض میں مکمل کئے جائیں گے اورتوقع ہے کہ یہ فروری میں مکمل ہو جائے گی۔
 

شیئر: