Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم

وزارت خارجہ نے بیان میں تمام ممالک سے فلسطین کو تسلیم کرنے پر پھر زور دیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے منگل کو مسئلہ فلسطین پر اعلی سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران فرانس، بیلجیئم، مالٹا، موناکو، اینڈورا اور سان مارینو کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں تمام ممالک سے فلسطین کو تسلیم کرنے، فلسطینی اتھارٹی کی سپورٹ کےلیے ٹھوس اقدامات اور دو ریاستی حل کو مضبوط بنانے کی پھر اپیل کی۔
بیا ن میں کہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے، ان کے جائز حقوق کے تحفظ اور خطے میں دیرپا سلامتی اور امن کو یقینی بنانے کےلیے ضروری ہیں۔
اس سے قبل سعودی عرب نے پیر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مملکت اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی امن کانفرنس کے دوران اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کے دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔
سعودی حکام نے فلسطین کی ریاست کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے اور غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

شیئر: