Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قدیہ ہائی سپیڈ ریلوے‘ پروجیکٹ کےلیے کمپنیوں کی رجسٹریشن

ریلوے پروجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کیا جارہا ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
ریاض رائل کمیشن نے نیشنل سینٹر فار پرائیویٹائزیشن اور قدیہ انویسٹمنٹ کمپنی کے اشتراک سے ’قدیہ ہائی اسپیڈ ریلوے‘ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لیے کمپنیوں اور اداروں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ہائی اسپیڈ ریلوے پروجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کیا جارہا ہے۔ منصوبے کے تحت کنگ سلمان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو شاہ عداللہ اکنامک سٹی ’کافد‘ اور القدیہ سٹی کو جوڑا جائے گا۔
پروجیکٹ پر ہائی سپیڈ ریلوے سروس مہیا کی جائے گی جس کی انتہائی رفتار 250 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی ۔ منصوبے سے ریاض شہر میں پبلک ٹرانسپورٹیشن کے وسائل میں مزید سہولت ہو گی۔
اتھارٹی کا کہنا ہے ’القدیہ ہائی سپیڈ ریلوے‘ منصوبے میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں اور سرمایہ کار رجسٹریشن 12 اکتوبر 2025 تک کرالیں۔

 

شیئر: