Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

24جون کو سب سے پہلے کس خاتون نے گاڑی چلائی؟

 
ریاض .... 24جون کو صبح سویرے 12بجکر ایک منٹ پر ریاض کی سڑک پر گاڑی لیکر نکلنے والی سب سے پہلی خاتون شہزادی ریم بنت االولید بن طلال تھیں۔ انہوں نے وڈیو کلپ میں 12بجکر ایک منٹ کا وقت ریکارڈ کیا ہوا ہے۔ شہزادہ ولید نے گاڑی چلاتے ہوئے اپنی بیٹی کی وڈیو اور تصویر میڈیا کو جاری کردی۔ دریں اثناءشہزادہ ولید بن طلال نے ڈرائیونگ کے فیصلے پر عملدرآمد کے روز اپنی بیٹی ریم کے ہمراہ سفر کیا۔ الولید بن طلال نے ٹویٹر پر ایک وڈیو اور تصویر جاری کرکے ناظرین کو دکھایا کہ انکی بیٹی ریم گاڑی چلا رہی ہی۔ نواسیاں بھی ہمراہ تھیں۔ شہزادہ ولید بن طلال نے اپنی بیٹی کی بار بار حوصلہ افزائی کی۔
 

شیئر: