Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں مقابلہ،4دہشت گرد ہلاک

  کراچی ...کراچی کے علاقے سچل ٹاون میں پیر کی رات مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان سوات کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ گلشن اقبال میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔ایس ایس پی ملیر راو انوار نے بتایا گلشن کے علاقے میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے وا قعہ کے بعد حساس اداروں نے ٹیلی فون کال ٹریس کی جس پر سچل ٹاون کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔ مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی سوات کا کمانڈر ملا اکبر سواتی 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے مکان میں جمع ہوئے تھے۔ ہلاک دہشت گرد پولیس اور فوج پر حملوں میں ملوث تھے ان کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ۔ دریں اثناءابو الحسن اصفہانی روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

 

شیئر: