Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینٹی بایو ٹک کا مکمل کورس ضروری نہیں

واشنگٹن۔۔۔۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کو اینٹی بایوٹک کا مکمل کورس نہیں کرنا چاہئے۔ اگر آپ صحت مند ہونے کے بعد بھی اینٹی بایوٹک ادویات کھاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ سپر بگ کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایسی صورت میں اینٹی بایو ٹک کی مزاحمت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس سے پہلے مریضوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ اگر اینٹی بایوٹک کا کورس مکمل نہیں کرتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ماہرین نے تجویز پیش کی کہ ڈاکٹروں کو چاہئے کہ وہ مریضوں کو یہ بتانا بند کردیں کہ اینٹی بایو ٹک کا کورس ہر حال میں مکمل کرنا ہے۔

شیئر: