Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار نے فیصلہ تبدیل کرلیا؟

  اسلام آباد... ترجمان وزارت داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی وزارت اور اسمبلی سے استعفیٰ کی بات کل شام تک تھی۔چند دوستوں کے کہنے پر وزیر داخلہ نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا تھا۔ ترجمان وزارت داخلہ نے جمعرات کو چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے بعد وضاحتی بیان میں کہاکہ وزیر داخلہ کے استعفیٰ کا معاملہ گزشتہ شام تک کا تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کل شام تک میرا ذہن تھا کہ میں کوئی انتہائی قدم اٹھاوں گا ۔پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد وزارت اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دوں گا۔ ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ نے چند دوستوں کے کہنے پر اپنا فیصلہ تبدیل کر دیا۔

 

شیئر: