Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکشے کمار کو بچپن میں ”ہراساں“ کیا گیا

 بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کہتے ہیں کہ انہیں بچپن میں” ہراساں“ کی کوشش کی جاچکی ہے ۔ وہ بچپن میں ایک ذہنی اذیت سے دوچار ہوئے جب 6 برس کی عمر میں ایک اجنبی شخص نے انھیں غیر فطری طور پر چھونے کی کوشش کی۔ والدین سے شکایت کرنے پر ان کے والد نے اس شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف اکشے کمار نے خواتین اور بچوں سے متعلق ایک سیمینار کے دوران کیا۔اکشے کا کہناہے کہ ان کے والدین نے انہیں شروع سے ہی دوستانہ ماحول دیا۔ اپنے مسائل ان سے شیئر کرتے تھے جسکی وجہ سے وہ ”تشدد“ کا نشانہ بننے سے محفوظ رہے۔
 
 
 

شیئر: