Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے سی ڈبوں میں کمبل فراہم نہ کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی۔۔۔۔ریلوے اب سی اے جی رپورٹ آنے کے بعداب ایئرکنڈیشنڈ کوچز میں کمبل مسافروں کو کمبل فراہم نہیں کریگا۔چند دن پہلے ہی کمیٹی کی رپورٹ میں ریلوے پر تنقید کی گئی تھی کہ وہ ٹرین کے ڈبوں میں صفائی ستھرائی کا خیال نہیں رکھتی۔ وزارت اب ٹرینوں کے اے سی ڈبوں میں مسافروں کو کمبل نہ فراہم کرنے پر غور کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈبوں میں اے سی اس وقت 19ڈگری رکھا جاتا ہے جسے اب24ڈگری کردیا جائیگا تاکہ کوئی مسافر سردی سے نہ کانپے۔اطلاعات کے مطابق وزارت کو اس سے رقم کی بچت ہوگی کیونکہ ایک کمبل دھونے پر 55روپے لاگت آتی ہے جبکہ مسافروں سے صرف 22روپے وصول کئے جاتے ہیں۔

شیئر: