Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کے لیے قطر کی سپورٹ واضح ہے

واشنگٹن-------امریکی مرکزی انٹیلی جنس کے سابق نائب ڈائریکٹر مائیکل مورل نے باور کرایا ہے کہ امریکا کی جانب سے دہشت گرد تنظیمیں قرار دی جانے والی تحریکوں مثلا حماس ، الاخوان المسلمین اور شام میں النصرہ فرنٹ کے لیے واضح اور کھلی سپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دوحہ خطے میں ایک بڑا کھیل کھیل رہا ہے۔امریکی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں واشنگٹن میں اماراتی سفیر یوسف العتیبہ کے ساتھ بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطر قدرتی گیس کی دولت سے مالامال کم آبادی والا ایک چھوٹا سا ملک اور وہ خطے میں بڑا کردار ادا کرنے کا خواہش مند ہے۔مورل نے واضح کیا کہ قطریوں نے ایسے مواقع تلاش کیے جو ان کو کچھ مختلف چیز پیش کرنے کے قابل بنا دے جس کے لیے انہوں نے دہشت گرد گروپوں سے رابطے بڑھائے اور ان کی سپورٹ کی۔مورل کے مطابق قطر نے امریکا کی جانب سے دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیموں کو سپورٹ کیا۔ حماس اور طالبان کے دوحہ میں سرکاری دفاتر بھی موجود ہیں۔

شیئر: