Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8ویں گمشدہ براعظم کی تلاش

لندن۔۔۔۔ماہر ارضیات 8ویں براعظم کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آٹھواں براعظم کوئی نیا براعظم نہیں بلکہ گمشدہ براعظم ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے مہم جو اس گمشدہ براعظم کا راز جاننے کیلئے کام کررہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ زیرآب براعظم کا جزو ہے جو 75ملین سال قبل آسٹریلیا سے ٹوٹ کر غرق آب ہوگیا تھا ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ زیر آب براعظم آسٹریلیا کے مشرقی حصے میں واقع جنوبی بحرالکاہل میں ہوسکتا ہے۔5ملین مربع کلومیٹر کے علاقے میں تلاش کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔

شیئر: