Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی کابینہ میں اسحاق ڈار کی شمولیت متوقع

اسلام آباد ... نئی کابینہ کی تشکیل کے لئے جمعرات کو بھی مشاورت کاسلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان مری پہنچے۔ وزیر اعلی شہباز شریف کی رہائش پر مشاورتی اجلاس ہو ا ۔جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست پر اسحاق ڈار وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر تیار ہوگئے تاہم چوہدری نثار نئی کابینہ کا حصہ بننے پر تیار نہیں۔ چوہدری نثار کے انکار کے بعد عبدالقادر بلوچ کونیا وزیر داخلہ بنانے پر غور کیا جارہا ۔ کابینہ میں کچھ نئے چہرے شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے نئے چہرے جنوبی پنجاب سے لینے کی ہدایت کی ہے۔نوازشریف کی ہدایت پر وزیراعظم شاہد خاقان اور شہباز شریف فہرست تیار کر رہے ہیں۔

 

شیئر: