Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لانے اور نکالنے کا کھیل ختم ہونا چاہئیے،فضل الرحمان

اسلام آباد ...جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتوں کے خلاف دنیا جہاں کی سازشیں پانامہ میں ہوتی ہیں۔ پانامہ امریکہ کے زیر اثر ملک ہے۔ پانامہ سے مسئلہ نکلا اور پاکستان اس کی نظر ہو گیا ۔ آج ملک میں جو شور ہے وہ باہر سے لایا گیا ۔ ہمارا حشر بھی مشرق وسطی جیسا کرنے کی تیاری ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی کے تعاون کے بغیر سیاستدان کرپشن نہیں کرسکتا۔ ایک ادارہ دوسرے کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ ایک دوسرے کو سہارا نہیں دیں گے تو مضبوط کیسے ہوں گے۔ ملک باہمی اعتماد سے چلتے ہیں۔ غیر ملکی طاقتوں کی نظر سی پیک پر ہے۔ ایک طرف مالی کرپشن اور دوسری طرف اخلاقی کرپشن ہے۔ جن سیاستدانوں کو آپ نکالنا چاہتے ہیں۔ انہیں آپ ہی لائے تھے ۔ سیاستدانوں کو لانے اور نکالنے کا کھیل ختم ہونا چاہئیے ۔ ہمیں ان حالات سے نکلنا ہوگا۔ سب نے ایک ہی شخص پر تجربہ کیا ۔ ایک ہی وزیر اعظم کو 3 مرتبہ نکال دیا گیا۔

 

شیئر: