Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالی وڈ کی نئی فلم”پرچی“کا ٹیزر جاری

لالی وڈ کی نئی فلم ’' پرچی'‘ کا ٹیزر جاری کردیاگیا۔23 سیکنڈ کے اس مختصر کلپ میں کالی جیکٹ پہنے اداکارہ حریم فاروق ایک رعب دار خاتون کے روپ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ فلم میں حریم کا کردا رکیا ہے ۔یہ ابھی سامنے نہیں آسکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ”پرچی“ ایک کامیڈی فلم ہے جس میں حریم فاروق اور علی رحمان مرکزی کردار میں نظرآئیں گے ۔دونوں اداکار اس سے قبل فلم ” جاناں“میں بھی ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں۔ اظفر جعفری کی ہدایتکاری میں بننے والی لالی وڈ کی نئی فلم کی پروڈکشن حریم فاروق کریںگی۔ یہ نئی فلم رواں برس کے آخرمیں ریلیز ہوگی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: