Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی وزیراعظم کے اقتدار کو خطرہ

 مقبوضہ بیت المقدس .... اسرائیلی وزیر اعظم نتنیاہو کے سابق چیف آف اسٹاف اری ہارو کے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد صیہونی وزیراعظم کا اقتدار خطرے میں پڑگیاہے۔کرپشن کے الزامات میں گھرے صیہونی وزیراعظم نتنیاہو کے سابق چیف آف اسٹاف اری ہارو وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے تیار ہوگئے ہیں ۔ قانونی ماہرین کاکہناہے کہ اری ہارو کی شہادت بہت اہم ہے اور نتنیاہو کو اپنے منصب سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔اسرائیلی عدالت نے اشارہ دیا تھا کہ وزیراعظم نتنیاہو کو تفتیش کے نتیجے میں کرپشن الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نتنیاہو کو رشوت، فراڈ اور اعتماد کے منافی اقدامات کے تحت جاری فوجداری تفتیش کا سامنا ہے۔عدالت نے کرپشن الزامات عائد کرنے کا عندیہ ایک عدالتی کارروائی کے دوران دیا، عدالتی مجسٹریٹ نے کارروائی کے مندرجات میڈیا پر رپورٹ یا شائع کرنے کی ممانعت کر دی ہے۔حکومتی استغاثہ اس وقت اری ہارو سے پوچھ گچھ جاری رکھے ہوئے ہے، انہوں نے کرپشن الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

شیئر: