اسلام آباد... رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی کی بجائے اخلاقیات کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی ۔ ایوان میں موجود کسی بھی رکن کو کسی دوسرے رکن سے کوئی شکایت ہوگی تو ا سے اخلاقیات کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان اور عائشہ گلالئی کے درمیان معاملے کو بھی اخلاقیاتی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا جو حقائق کی روشنی میں کیس کا فیصلہ کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ 20رکنی کمیٹی میں 13 حکومتی اور 7 اپوزیشن ارکان شامل ہونگے۔