Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرکزی ملازمین اب بینکوں کے چکر کاٹنے سے آزاد

نئی دہلی۔۔۔۔۔ پنشن حاصل کرنے کیلئےسرکاری ملازمین کو اب بینک کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔ وزات محنت میں ملازمین کی پنشن سے متعلق امور کی نگراں کمیٹی نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کے وقت ہی پنشن پے منٹ آرڈر (پی پی او) کی کاپی ملازمین کو دیدی جائیگی ۔ نئے قانون کے تحت ریٹائرمنٹ کے وقت پی پی او کی جو کاپی بینک کو بھیجی جائیگی اس کی ایک کاپی ملازم کو بھی دی جائیگی۔ اگر بینک کو کاپی نہیں پہنچی تب بھی ملازم اپنی کاپی کی بنیاد پر بینک سے پنشن شروع کرنے کیلئے کہہ سکے گا۔ وزارت محنت نے مرکزی حکومت کی سبھی وزارتوں کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور ہدایت کی کہ ریٹائر ہونے والے تمام ملازمین کو پی پی او کی کاپی ضرور دی جائے۔

شیئر: