Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقل کفالہ کرانےوالوں میں پاک و ہند کے تارکین اول

 ریاض ..... وزارت محنت و سماجی فروغ نے اعدادوشمار جاری کرکے واضح کیا ہے کہ 19لاکھ تارکین وطن نے گزشتہ 3برسوں کے دوران نقل کفالہ کرایا۔ سب سے زیادہ پاکستان اور ہندوستان کے کارکنان نقل کفالہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔ انکا تناسب 35فیصد کے لگ بھگ ہے۔2016ءکے دوران نقل کفالہ کرانے والوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ تناسب 21فیصد تک رہا۔4لاکھ80 ہزار221 غیر ملکیوں نے نقل کفالہ کرایا۔ 2015ءمیں نقل کفالہ کرانے والوں کی تعداد 6لاکھ8ہزار808تھی۔ 2014ءکے دوران نقل کفالہ کرانے والوں کی تعداد 7لاکھ98ہزار911ریکارڈ کی گئی۔ ریاض اور مشرقی ریجن میں نقل کفالہ کے واقعات سب سے زیادہ ریکارڈ پر آئے۔ گزشتہ 3برسوں کے دوران سب سے زیادہ نقل کفالہ انہی 2علاقوں میں کرایا گیا۔ تناسب 40فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ وزارت محنت نے واضح کیا ہے کہ اگر کارکنان کی تنخواہ مسلسل3 ماہ یا مجموعی طور پر 3ماہ تک ادا نہ کی گئی ہو تو ایسی صورت میں وہ کفیل کی منظوری کے بغیر نقل کفالہ کے مجاز ہونگے۔ وزیر محنت ڈاکٹر علی الغفیص گھریلو ملازمین اور جو انکے زمرے میں آتے ہوں ،کے نقل کفالہ کی منظوری جاری کئے ہوئے ہیں۔13حالات ایسے ہیں جن میں نقل کفالہ کا حق دیا گیا ہے۔ 

شیئر: