مسعود احمد پوری کی طرف سے آصف میمن کے اعزاز میں الوداعیہ
نائب قونصلر جنرل خدمات کی مدت پوری کرکے بلجیم جار ہے ہیں
جدہ(جاوید راہو) صدر کشمیر کمیٹی مسعود احمد پوری نے نائب قونصل جنرل آصف میمن کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں کمیونٹی کے سرکردہ افراد بھی شریک تھے۔ آصف میمن خدمات کی مدت پوری کرنے کے بعدبلجیم جارہے ہیں۔ اس موقع پر مسعود احمد پوری نے قونصلر جنرل آصف میمن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کمیونٹی کیلئے انتھک محنت کی ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ دیگر مقررین نے آصف میمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اختتام ِخطاب میں نائب قونصلر جنرل نے مسعود احمد پوری اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی نے مجھے بڑی محبت دی ہے جسے بھلانا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے سب سے پریشان کن چیز حرمین شریفین سے دوری ہے۔ انہوں نے شرکاء سے حرمین شریفین میں اُن کے لئے دعا کی درخواست کی۔