Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منیسوٹا مسجد دھماکے کے خلاف اظہار یکجہتی

واشنگٹن۔۔۔۔ امریکی ریاست منی سوٹا کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگ مسجد کے باہر جمع ہو ئے اور مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دھماکے کے مذمت کی۔ اسلامی مرکز کے منتظم اعلیٰ، محمد عمر نے کہا کہ یہ اجتماع جس میں مسلم برادری، سیاسی راہنما اور دیگر شرکا کی شرکت دراصل حملے کی پشت پناہی کرنے والوں کے لیے ایک پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ اجتماع کا مقصد یہ بتانا تھا کہ جو لوگ ہمیں ہمارے اعتقاد کی بنا پر ہدف بنا رہے ہیں، اْنھیں یہ پیغام ملے کی منی سوٹا میں بہت سارے غیر مسلمان موجود ہیں جو حملہ آوروں کی سوچ کے مخالف ہیں۔مسجد پر ہونے والے بم حملے کے بعد برادری کے متعدد ارکان، جن میں زیادہ تعداد غیر مسلمانوں کی ہے مسجد آئے اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔اجتماع میں شامل عقیل احمد نے کہا کہ گذشتہ 3 روز کے دوران، مسجد میں برادری کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا خیرمقدم کیا گیا، جن میں سیاست داں، چرچ کے راہنما اور عام شہری شامل تھے

شیئر: