Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شردھا کپور،سینا نہوال بنیں گی

 
بالی وڈ فلمساز امول گپتا نے کہا ہے کہ اداکارہ شردھا کپور بہت سی چیزوں میں بیڈ منٹن کھلاڑی سینا نہوال سے مشابہت رکھتی ہیں۔اسی وجہ سے انہیں بیڈمنٹن پلیئر پر بننے والی فلم میں کاسٹ کیا جارہا ہے۔ ایک انٹرویومیں امول گپتا نے کہا کہ اس فلم کےلئے ہمیشہ سے شردھا میرا پہلا انتخاب تھیں۔وہ بیڈ منٹن کھلاڑی اور اولمپک میڈلسٹ سینا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ہدایتکار امول گپتا نے کہا کہ اداکارہ شردھا کپور بیڈ منٹن کھلاڑی جتیش پڈوکون سے سینانہوال کی زندگی کے حوالے سے اہم معلومات حاصل کر رہی ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: