Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: دھوپ میں کام پر پابندی ختم، تعمیل کی شرح 95 فیصد

یہ پابندی تین ماہ دوپہر بارہ سے سہ پہر تین بجے تک نافذ رہی ہے( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارت افرادی قوت نے منگل 15 ستمبر سے براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مملکت کے نجی سیکٹر میں یہ پابندی 15جون سے 15 ستمبر2026 تک دوپہر بارہ سے سہ پہر تین بجے تک نافذ رہی۔
وزارت افرادی قوت نے نیشنل کونسل فار اکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے تعاون سے اس پاپندی پرعملدرآمد کرایا۔
یہ فیصلہ کارکنوں کی ہیلتھ اورسیفٹی، براہ راست دھوپ اور شدید گرمی سے منسلک خطرات کو کم کرنے کے حوالے سے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
ان کوششوں کا مقصد کام کے محفوظ ماحول کو فروغ دینا، تمام شعبوں میں احتیاطی تدابیر، اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت کے اصولوں کو مضبوط بنانا ہے۔
اس پابندی کے دوران وزارت نے مملکت بھر میں 29 ہزار 954 انسپیکشن کیے۔ اداروں کی جانب سے احکامات پر پابندی کی شرح 95 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اس دوران خلاف ورزی کے ایک ہزار 771 واقعات ریکارڈ کیے گئے جبکہ 41 شکایات پر کارروائی کی گئی۔
یہ نتائج اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت کے اصولوں کی پاسداری اور کام کے محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے کی اہمیت کے حوالے سے اداروں میں بڑھتی ہوئی آگاہی کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

شیئر: