Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورجینیا میں کار سوار نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 3 ہلاک

واشنگٹن ۔۔۔۔ امریکی ریاست ورجینیا کے گورنر ٹیری میکالف نے کہا ہے کہ ورجینیا کے کالج ٹاون شارلٹس ول میں سفید فام قوم پرستوں کی ایک ریلی کے خلاف احتجاج کرنے والے پیدل افراد پر ایک شخص نے گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کار سوار کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب سفید فاموں کی ریلی کے خلاف احتجاج کرنے والے علاقہ خالی کر رہے تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم شارلٹس ول ورجینیا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم ممکنہ طور پر سخت ترین الفاظ میں نفرت، عدم برداشت اور تشدد کے اس مظاہرے کی مذمت کرتے ہیں۔پولیس نے ہفتے کی دوپہر کو شارلٹس ول میں ہونے والے اس اجتماع کو غیر قانونی اجتماع قرار دے دیا تھا اور ریلی میں شریک افراد کو گھروں کو واپس جانے کو کہا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے موبائل فون سے بنائی گئی وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے، کہ نا معلوم گاڑی نے اپنے آگے جانے والے گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری اور پھر گاڑی نے تیز رفتاری سے پیچھے ہٹتے ہوئے پیدل چلنے والوں کو لپیٹ میں لے لیا۔چند اور ویڈیوز میں اسلحہ بردار اور ڈھال اٹھائے ہوئے مظاہرین ایک دوسرے پر مکے برسا رہے ہیں، جب کہ اْن سے الجھنے والوں نے بھی وہی حربے اپنائے ہوئے ہیں۔

شیئر: