Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

15اگست پرصدر ہند کو شاہ سلمان کی مبارکباد

 جدہ ....خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند کو سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان شاندار تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ شاہ سلمان نے صدر ہند کے لئے خیر سگالی اور ہندوستان کے دوست عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شاہ سلمان نے کوریا کے قومی دن کے موقع پر کوریا کے صدر اور کانگو کے قومی دن کے موقع پر کانگو کے صدر کو بھی تہنیتی پیغامات بھیجے۔ نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ہندوستان، کوریا اور کانگو کے قومی دن کے موقع پر ہر ایک کے صدر کے نام تہنیتی پیغام ارسال کئے۔

شیئر: