Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانا مہ کیس، نواز شریف نے نظرثانی اپیل دائر کردی

اسلام آباد...سابق وزیراعظم نواز شریف نے منگل کو پانامہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کردی۔ نظر ثانی اپیل ایڈووکیٹ خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔درخواست میں نواز شریف نے موقف اختیار کیا کہ جس بنیاد پر انہیں نااہل کیا گیا وہ کاغذات نامزدگی میں ظاہر کئے گئے تھے۔ فیصلہ قانون کے خلاف اور حقائق کے منافی ہے۔حقائق کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ناا ہلی اور نیب میں ریفرنسز دائر کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ شیخ رشید، عمران خان اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی درخواستوں پر الگ الگ نظر ثانی کی جائے۔

 

شیئر: