Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ، اسرائیلی ارب پتی سمیت 5 افرادگرفتار

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔۔۔اسرائیلی پولیس نے ہیروں کے ایک بڑے تاجر بینی شٹائن میٹس سمیت5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان پر شبہ ہے کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کے مقصد کے لیے جعلی کنٹریکٹ بنائے اور رقوم کی جعلی منتقلیاں کیں۔ پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جن معاملات کی تفتیش کی جا رہی ہے ان میں بیرون ملک جائیداد کی خرید کے لیے رقوم کی منتقلی بھی شامل ہے۔ پولیس نے مشتبہ افراد کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے۔

شیئر: