Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری ادارے غیرقانونی کاروبار کیخلاف مہم چلائیں گے

جدہ..... سرکاری ادارے مکہ مکرمہ ریجن میں سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کےخلاف موثر اور منظم مہم چلائیں گے۔ چھوٹے تجارتی اداروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ چھوٹے کاروباری ادارے کھلوانے میں مدد دیں گے۔ طائف میں گلاب سے عطر کشید کرنے والی فیکٹریاں کھلوائیں گے۔ اس کی بدولت مکہ مکرمہ ریجن میں سعودی شہری تجارتی و صنعتی شعبوں کی قیادت بڑھ چڑھ کر کریں گے۔ اس امر کا اعلان گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اورنائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر کی موجودگی میں بدھ کو اس وقت کیا گیا جب سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے مشیر اورچھوٹے و درمیانے درجے کے اداروں کی جنرل کارپوریشن کے گورنر ڈاکٹر غسان السلیمان اور مکہ مکرمہ گورنریٹ کے ماتحت "تکامل تنموی"مرکز کے ڈاکٹر سعد مارق نے چھوٹے اداروں کے ساتھ تعاون کے فروغ اور انہیں سرمایہ فراہم کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کے بموجب فریقین چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو مل جل کر بڑھاوا دیں گے۔ مکہ مکرمہ ریجن میں چھوٹے تاجروں اور صنعت کاروں کو اچھوتے افکار پیش کرنے کی ترغیب دیں گے۔ مختلف اشیاءاو رخدمات کو کھپانے کا ہتمام کریںگے۔ خواتین کو صنعتی و تجارتی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی سرپرستی کریں گے۔ معاہدے کے بموجب ایک کمیٹی قائم ہو گی جو مختلف دفعات پر عملدرآمد پر نظر رکھے گی۔ کمیٹی کے ارکان صنعتی و تجارتی افکار تجویز کریں گے۔ 2030تک چھوٹے اور درمیانے درجے کے تجارتی و صنعتی اداروں کی قومی پیداوار 35فیصد تک لیجائی جائے گی۔ جامعات کے طلباءکو صنعتی و تجارتی اسکیموں میں شریک کیا جائے گا۔ پورے علاقے میں سعودیوں کے نام سے کاروبار کرنے والے غیر ملکیوں پر نظر رکھی جائے گی اور اس کے سدباب کا اہتمام کیا جائے گا۔

شیئر: