Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے نیوم میں اردن کے فرمانروا کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

عرب اور اسلامک کاز متعلق متعدد امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو نیوم پیلس میں اردن کے فرمانروا شاہ عبدللہ دوم کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطبق ملاقات میں دونوں رہنماوں نے خطے کی صورتحال کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر فوکس رہا۔
سعودی عرب اور اردن کے دیرینہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
 مشترکہ مفادات، عرب اور اسلامک کاز متعلق متعدد امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
 اردن کے ولی عہد الحسین بن عبداللہ دوم بھی ملاقات میں موجود تھے جو دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امو پر جاری مشارت کا حصہ ہے۔
اردن کے وزیراعظم جعفر حسن، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی بھی شریک تھے۔
سعودی عرب کی جانب سے تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز، وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل، وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہوئے۔

 

شیئر: