Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف خاندان کے اثاثو ں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد... قومی احتساب بیورو نے شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات کے لئے بیرون ملک خط لکھ دیا۔ ڈی جی نیب راولپنڈی نے وزارت خارجہ کے ذریعے خلیجی ملک کو خط بھیجا ہے۔ذرائع کے مطابق العزیزیہ اسٹیل کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے نوازشریف، حسین اور حسن نوازسمیت دیگرکے اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ عزیزیہ اسٹیل مل کی خریداری کیلئے ادائیگی کے ذرائع کی تفصیلات بھی 30 اگست تک مانگی ہیں۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 کی مصدقہ نقول بھی فرہم کردیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور ان کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو نیب نے العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں جمعہ کو مزید تحقیقات کے لئے طلب کر رکھا ہے۔

 

شیئر: