Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

20منٹ میں ایمگریشن کی کارروائی ہوگی، قطری عازمین

ریاض: قطری عازمین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں ایمگریشن کارروائی رواں دواں شکل میں ہوئی۔ ہمیں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ 20منٹ کے اندر اندر ساری کارروائی نمٹا دی گئی  ۔ سلویٰ چوکی کے ڈائریکٹر جنرل عثمان الغامدی نے شاہی فرمان کے اجراءکے بعد چوکی کھلوا دی تھی۔ محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل احمد الحقبانی نے عملہ اور مشینیں مہیا کرا دی تھیں۔ سلویٰ محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ شاہی ہدایت پر قطر کے تمام عازمین کو امیگریشن کی کارروائی میں سہولت دی گئی۔ کسی بھی قطری عازم حج کو سرحدی چوکی پر داخل ہونے سے نہیں روکا گیا۔ اندرون مملکت شاہی فیصلے کی بڑے پیمانے پر پذیرائی ہوئی۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: