Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسٹس کھوسہ کے خلاف ریفرنس

 
 اسلام آباد.. اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جسٹں آصف سعید کھوسہ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس تیار کرلیا۔ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر کیا جائے گا۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پانامہ فیصلے میں اسپیکر کے خلاف ریمارکس د ئیے اور اسپیکر کو نوازشریف کا وفادار قرار دیا جو حقائق کے منافی ہے۔ریفرنس میں کہا گیا کہ جسٹس کھوسہ نے فیصلے میں لکھا کہ اسپیکر پانامہ معاملے کی تحقیقات میں ناکام رہے ا ور معاملہ الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجا۔اس بنیاد پر پانا مہ کیس سے متعلق درخواستوں کو قابل سماعت قرار دیا گیا۔ریفرنس میں کہا گیا کہ اسپیکر کو ایوان نے منتخب کیا ،یہ فیصلہ ایوان کے 342 اراکین اور اسپیکر کے استحقاق کو مجروح کرتا ہے۔اسپیکر کے بارے میں بنچ میں شامل صرف ایک جج نے ریمارکس دیئے، اس سے ذاتی عناد اور جانبداری کا اظہار ہوتا ہے۔ایاز صادق نے موقف اختیار کیا کہ اسپیکر دفتر کوئی تفتیشی ادارہ نہیں، معاملہ مقررہ مدت میں نمٹایا جبکہ عدالت نے10س ماہ تفتیش کے بعد جے ا ?ئی ٹی بنادی۔ریفرنس میں کہا گیا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ عہدے پربرقراررہے تو مزیدمتنازع فیصلوں کا موقع ملے گا۔
 

 

شیئر: