اسلام آباد...نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے سے قبل جے آئی ٹی ارکان کے بیان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کو درخواست دے دی گئی ۔ جے آئی ٹی ارکان کے بیان ریکارڈ کرنے کی متفرق درخواست سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر نگران جج جسٹس اعجاز الاحسن کو دی گئی ۔ جس میں کہا گیا کہ ریفرنس دائر کرنے سے پہلے جے آئی ٹی اراکین کا بیان ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں۔ جے آئی ٹی ارکان کو نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ سرپیم کورٹ نے 28 جولائی کو پانامہ کیس کے فیصلے میں نیب کو 6 ہفتے میں شریف خاندان اور دیگر افراد کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔