Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوٹیوب نے بریکنگ نیوزکا آغازکردیا

یوٹیوب کے صارفین اب ہوم پیج پر بریکنگ نیوز حاصل کرسکیں گے۔ صارفین یوٹیوب کھولتے ہی اہم خبروں سے متعلقہ ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔ دیگر ویڈیوز کے برخلاف ان ویڈیوز کے لئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں اور یہ کسی بھی جغرافیائی حدود میں موجود صارفین کے لئے مشترک ہوں گی۔یوٹیوب کے اس سیکشن میں کل 7 ویڈیوز موجود ہوں گی جس میں سے صارفین اپنی مرضی کی خبر منتخب کرکے دیکھ سکیں گے۔ ایسے صارفین جو خبریں نہ دیکھنا چاہتے ہوں ،ان کے پاس اس سیکشن کو بند کرنے کا آپشن بھی موجود ہو گا۔ یہ بات اب تک حتمی طور پر معلوم نہیں کہ یہ خبریں ہر وقت فیڈ میں ظاہر ہوں گی یا کسی بڑے سانحے کے موقع پرانہیں فیڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔
 

شیئر: