Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسٹرٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال کی اپ سیٹ شکست، ثانیہ مرزا بھی باہر

سنسناٹی:امریکہ میں جاری سنسناٹی ماسٹرز ٹینس میں سابق عالمی نمبرایک اسپین کے اسٹار کھلاڑی رافیل نڈال کو آسٹریلوی کھلاڑی نے اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا جبکہ خواتین کے مقابلوں میں ہندوستانی کھلاڑی ثانیہ مرزا کی جوڑی کو بھی شکست کا سامناکرنا پڑا۔سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف نڈال کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-2 اور 7-5 سے زیر کرکے سابق عالمی نمبرایک کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔دوسے کوارٹر فائنل میں اسپین کے ہی ڈیوڈ فیرر نے کینیڈا کے ڈومنک تھیم کو 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ امریکہ کے جان اسنر ہم وطن ڈونلڈسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ سیمی فائنل میں چوتھے کھلاڑی ریگور دمترف نے جاپان کے سوگیتا کو شکست دی۔خواتین سنگلز کے مقابلوں میں سیمونا ہلپا، سیلونی اسٹیفنز اور کیرولینا پلسکووا کی پیش قدمی جاری ہے۔ انھوں نے کوارٹر فائنل جیت لیا۔خواتین کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں رومانیہ کی اسٹار کھلاڑی ہلپا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کی جوہانا کونتا کو 6-4 اور 7-6 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ، امریکہ کی سیلونی اسٹیفنز نے جرمنی کی جولیا جارجز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ کیرولینا پلسکووا نے ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ہندوستانی کھلاڑی ثانیہ مرزا کی جوڑی کو ویمنز ڈبلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں جبکہ ان کی سابق ساتھی مارٹینا ہنگیز فائنل میں پہنچ گئیں۔

شیئر: