Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھوکہ بازی کی انتہا ہوگئی

طائف .... طائف کے سعودی شہری کی کفالت میں ایک سوڈانی چرواہا 20برس سے زیادہ عرصے سے مملکت میں اقامت پذیر ہے۔ سعودی شہری کو اس کا علم ہی نہیں تھا۔ مقامی شہری محمد العصیمی نے سبق ویب سائٹ کو اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس نے ”ابشر“ کے ذریعے اپنی گھریلو ملازمہ کے اقامے کے اجراءکیلئے رجوع کیا تو پتہ چلا کہ اس کی کفالت میں 20برس سے ایک سوڈانی کام کررہا ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ میرے پاس نہ تو سجل تجاری ہے او رنہ ہی کوئی زرعی منصوبہ۔ اسکے باوجود سوڈانی میری کفالت پر 20برس سے مملکت میں ہے۔ اقامے کی تجدید ریاض سے ہوتی رہی اور ان دنوں سوڈانی چرواہا جدہ میں کام کررہا ہے۔

شیئر: