Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”چھین چھپائی “لالی وڈ کو نئے مقام پرلے آئے گی، نیلم منیر

 
یہ فلم دیکھنے کے بعد شائقین کوغیرملکی فلم دیکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی
پاکستانی اداکارہ وماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ” چھپن چھپائی“ کی دل کوچھو جانے والی اداکاری پاکستانی فلمی صنعت کوایک نئے مقام پرلے آئے گی۔ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ نہایت شانداررہا۔ احسن خان جیسے منجھے ہوئے فنکارکے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔ دوسری جانب فلم کے ڈائریکٹرمحسن علی نے جس مہارت کے ساتھ ہم سے کام لیا، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ فلم کے پورے یونٹ نے بڑی محنت اورلگن کے ساتھ کام کیااورمجھے امید ہے کہ اس فلم کودیکھنے کے بعد شائقین کوغیرملکی فلموں کودیکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس فلم میں جہاں شائقین کی پسند کومدنظررکھا گیا ہے، وہیں اس کے میوزک، رقص، کہانی اور لوکیشنز پرخاص توجہ دی گئی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ لالی وڈ ایک نئے دورسے گزررہی ہے لیکن اس دورکو یادگاربنانے کے لئے ضروری ہے کہ ایسی فلمیں پروڈیوس کی جائیں جوشائقین کوخوب محظوظ کرسکیں۔ فی الوقت شائقین کو گھروں سے نکال کر سینما تک لانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے سب کومحنت سے کام کرنا ہوگا۔ بلاشبہ ہمارے پاس وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں ۔ نیلم منیرنے کہا کہ دلچسپ موضوع اور جاندار کرداروالی فلمیں میری اولین ترجیح ہونگی۔ مستقبل میں بہت سے پراجیکٹ کرنے کا ارادہ ہے لیکن ایک بات توطے ہے کہ تعداد نہیں صرف معیارکوترجیح دونگی۔
 
 
 
 
 

شیئر: