Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ برس میں5 لاکھ سے زائد پاکستانی بیدخل

اسلام آباد...وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ5 برسوں کے دوران دنیا کے 134 ممالک سے 5 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو بیدخل کیا گیا۔ سینیٹ میں وزارت داخلہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 5 لاکھ 44 105 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ سب سے زیادہ 2 لاکھ 15 ہزار پاکستانی سعودی عرب سے بے دخل ہوئے۔ متحدہ عرب امارت سے 52 ہزار،عمان سے 20 ہزار، ایران سے 17 ہزار، ملا ئیشیا اور یونان سے 16، 16 ہزار، برطانیہ سے 13 ہزار، ترکی سے 9 ہزار، ہند سے 49، افغانستان سے 32، شام سے 33 اور پانا مہ سے 12 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ انٹرپول کی ذریعے 15 پاکستانی واپس بھیجے گئے۔

 

شیئر: