Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی 100فیصد ملکیت کے منصوبے شروع کرسکتے ہیں؟

ریاض.... سعودی عرب نے غیر ملکی کمپنیوں کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں 100فیصد ملکیت والے منصوبے شروع کرنے کی اجازت دیدی۔سعودی حکومت غیر ملکی کمپنیوں کے راستے میں حائل رکاوٹیں رفتہ رفتہ ختم کرتی جارہی ہے۔ سعودی عریبین جنرل انویسمنٹ اتھارٹی (ساجیا )کے سربراہ ابراہیم العمر نے بتایا کہ سعودی حکومت صحت اور تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو 100فیصد ملکیت والے پروگرام شروع کرنے کی باقاعدہ اجازت جلد جاری کردیگی۔ عالمی تجزیہ نگارو ںکا کہنا ہے کہ یہ سعودی عرب کا جدید ترین اقدام ہے، اسکی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ ختم ہوجائیگی۔ العمر نے یہ نہیں بتایا کہ پابندیاں کب تک ختم ہونگی۔ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں او رانکی انتظامیہ کے حقوق کیا ہونگے۔ سرمایہ کاروں نے واضح کیا ہے کہ 100فیصد یا بیشتر حصص کی ملکیت والے منصوبے شروع کرنے پر لاگت کم ہوگی اور کارکردگی بہتر ہوگی۔
 

شیئر: