Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کے جارحانہ رویے نے یورپ کو نقصان پہنچایا ہے، نیٹو

    روم ۔۔۔۔۔مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے جارحانہ رویے سے یورپ کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔نیٹو کے سربراہ جین سٹولٹن برگ نے اٹلی میں امن اور دفاع سے متعلق ایک اجلاس میں کہا کہ نیٹو نے روس کے ساتھ عسکری شراکت داری کے لیے فعال کردار ادا کیا ہے تاہم روس کے جارحانہ رویے نے یورپ کی سکیورٹی اور استحکام کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء میں  روسی حمایت یافتہ مسلح افراد اور فوجیوں نے مشرقی یوکرائن  پر چڑھائی اور کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق نے مغرب اور روس کے تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے۔

شیئر: