Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکار جے تھومس چل بسے

ہالی وڈ کے مشہور اداکار جے تھومس 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کی میں مبتلا تھے۔دو مرتبہ ایمی ایوارڈ لینے کا اعزاز رکھنے والے اداکار اپنی مزاحیہ اداکاری سے کافی شہرت رکھتے تھے۔ جے تھومس کا ٹی وی شو کا”مرفی براون“کا کردار آج بھی مقبول ہے۔ جے تھومس کا پورا نام جان تھومس ٹیریل تھا۔ اداکاری سمیت ریڈیو کیلئے بھی کئی شوز پیش کئے جو کافی مشہور رہے ۔
 

شیئر: