مشہور انڈین کامیڈین و اداکار کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے ’کیپس کیفے‘ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق ایک ماہ میں دوسری بار کامیڈین کے کیفے میں فائرنگ واقعہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ تازہ واقعہ میں کم از کم 25 گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
کپل شرما شو کی مستقل مہمان ارچنا پورن سنگھ کیسے زخمی ہوئیں؟Node ID: 885148
اس حملے کی ذمہ داری دو مختلف گینگز گرپریت سنگھ المعروف گولڈی ڈھلوں اور لارنس بشنوئی نے قبول کی ہے۔
وائرل ویڈیو میں گولیوں کی آوازوں کے درمیان ایک آواز بھی سنائی دے رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ ’ہم نے ہدف کو کال کی تھی لیکن اس نے فون نہیں اٹھایا، اس لیے ہمیں کارروائی کرنی پڑی۔ اگر اب بھی فون نہیں اٹھایا تو اگلی کارروائی جلد ممبئی میں کی جائے گی۔‘
این ڈی ٹی وی کے مطابق ممبئی پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
اس سے قبل گذشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو ’کیپس کیفے‘ پر پہلی بار فائرنگ کی گئی تھی تاہم اس وقت عملہ کیفے کے اندر موجود تھا۔ خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔
فائرنگ کے بعد کیفے کی ایک کھڑکی میں دس سے زیادہ گولیوں کے نشانات ملے تھے اور ایک شیشہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا تھا۔
कनाडा में कपिल शर्मा के कैफे पर फिर फायरिंग, लॉरेंस गैंग ने ली जिम्मेदारी#KapilSharma pic.twitter.com/MYts1PVEs2
— Raajeev Chopra (@Raajeev_Chopra) August 7, 2025
’کیپس کیفے‘ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ تشدد کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہیں گے تاکہ ان کا کیفے اپنے گاہکوں کے لیے ایک خوشگوار اور پرامن ماحول کی علامت بنا رہے۔
مقامی پولیس کے مطابق انہیں انڈین میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کا علم ہے جن میں کہا گیا تھا کہ پہلے حملے کی ذمہ داری ایک خالصتانی علیحدگی پسند گروپ نے قبول کی ہے۔
پہلے واقعے کے بعد شدت پسند تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) کے رکن ہرجیت سنگھ لڈی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’کپل شرما کے شو کے دوران ایک فنکار نے نہنگ سکھوں کے روایتی لباس اور طرز عمل پر مزاحیہ تبصرے کیے جس سے کمیونٹی کی دل آزاری ہوئی۔‘
ہرجیت سنگھ لُڈی شدت پسند تنظیم بی کے آئی کے رکن ہیں اور وہ انڈیا کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔